رکن قومی اسمبلی کی کارگو طیارے میں غیر قانونی سفر کی کوشش ناکام

  • May 2, 2020, 9:27 pm
  • National News
  • 372 Views

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی کی اہل خانہ کے ہمراہ کارگو طیارے میں سفر کی غیر قانونی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایم این اے اور ان کی فیملی کو کارگو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صائمہ ندیم، شوہر اور بچےکے ہمراہ کارگو طیارےمیں کراچی جاناچاہتی تھیں جس کے لیے گراؤنڈہینلڈنگ کمپنی نےایم این اےکو غیرقانونی طریقےسے بورڈنگ پاس بھی دیا۔

قوانین کےتحت کارگوطیارےمیں کریوکےعلاوہ کسی کوجانےکی اجازت نہیں ہے، معاملے کی اطلاع ملنے پر سول ایوی ایشن نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے رکن اسمبلی اور ان کی فیملی کو سوار ہونے سے روک دیا۔

سول ایوی ایشن نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور تمام تر جانچ کی جارہی ہے، تفتیش کے لیے گراؤنڈ اسٹاف کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے اور ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں علاقائی پروازوں کی بندش میں 7 مئی تک کی توسیع کی گئی ہے تاہم خصوصی پروازوں، کارگو اور چارٹرڈ طیاروں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے۔