بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کردی لاک ڈان کے 42 روز

  • May 5, 2020, 12:22 am
  • COVID-19
  • 183 Views

کوئٹہ سمیت لاک ڈان 42ویں روز میں داخل ہوگیا،کورونا کیسز میں روز بروز اضافے کے باوجود شہریوں کی حکومتی احکامات پر عملدرآمد میں غیر سنجیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں میں جزوی لاک ڈان 42ویں روز بھی جاری ہے،شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی آمدورفت اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی بھی نظر آرہی ہے، لوگ لاک ڈان کی افادیت جاننے کے باوجود اس پر عمل کرتے نظر نہیں آتے ہیں سڑکوں پر نکلے لوگ ہی لاک ڈان پر عملدرآمد اور سماجی فاصلوں سے کورونا کو شکست دینے کا مشورہ دے رہے ہیںحکومت کی جانب سے اجازت ملنے والے کاروبار کھلے ہوئے ہیں تاہم لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا جارہا، مختلف ناکوں پر ٹریفک پولیس بھی اپنے فرائض سرانجام دیتی نظر آرہی ہے لاک ڈاون کے دوران مارکیٹیں،شاپنگ مالز،تجاراتی مراکز بند رہی پیکنگ پوائنٹس،تربیتی مراکز،بیوٹی پارلزز مکمل طور پر بند ہے پیٹرول پمپس،کھجور سمیت اشیاخردنوش کی دوکانوں کو لاک ڈاون سے استثنیٰ حاصل ہے شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار ہے میڈیکل اسٹورز،کریانہ، سبزی، فروٹ ،زرعی اور تعمیراتی شعبے کے مراکز لاک ڈاون سے استثنیٰ حاصل ہے بین اضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار ہے۔