سب تحصیل کھوسٹ میں مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کا رسی ٹوٹنے سے حادثہ تین کانکن جاںبحق ایک زخمی

  • May 5, 2020, 12:23 am
  • National News
  • 134 Views

سب تحصیل کھوسٹ میں مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کا رسی ٹوٹنے سے حادثہ تین کانکن جاںبحق ایک زخمی
ہرنائی (انفارمیشن ڈیسک ) ہرنائی کے سب تحصیل کھوسٹ میں واقع ایک مقامی کوئلہ کی کان میں انجن ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے کوئلہ کان کے اندر ٹرالی گر گئی ۔کام میں مصروف مزدوروں کو جا لگا جس کے نتیجے میں ایک کانکن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں آر ایچ سی شاہرگ منتقل کیا گیا جہاں مزیددو کانکن زخمیوں کی تاب نالاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تاہم ایک زخمی کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ میں طبی امدادی دی جارہی ہیں جس کی حالات خطرے سے باہربتایا گیا ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کے مطابق کھوسٹ میں واقع ایک مقامی کوئلہ کان میں کام کرنے کے دوران کوئلہ کان سے کوئلہ نکالنے والا انجن ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث کانکن کے اندر کام کرنے والے کانکنوں پر جالگی جس کے نتیجے میں تین کانکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوا زخمی اور لاشوں کو رول ہیلتھ سنٹرشاہرگ منتقل کردیا گیا اطلاع ملنے پر کھوسٹ لیویز اور شاہرگ موقع پر پہنچ گئے مزید تحقیقات کھوسٹ لیویز کررہی ہیں تاہم فوری طورپر جان بحق ہونے اور زخمی کا نام معلوم نہ ہوسکا