بلوچستان پولیس کے شہداءکو کسی صورت بھول نہیں سکتے

  • May 5, 2020, 12:25 am
  • National News
  • 200 Views

بلوچستان پولیس کے شہداءکو کسی صورت بھول نہیں سکتے شہداءہمارے محسن ہیں شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا شہداءمیں اس سرزمین اور لوگوں کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہےں،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اکرم نعیم بھروکا ، ایڈیشنل آئی جی و آر پی او عبدالرزاق چیمہ
کوئٹہ( این این آئی)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اکرم نعیم بھروکا اور ایڈیشنل آئی جی و آر پی او عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کے شہداءکو کسی صورت بھول نہیں سکتے شہداءہمارے محسن ہیں شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا شہداءمیں اس سرزمین اور لوگوں کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہےں ان خیالات کا اظہار شاہد خان آفرید فاﺅنڈیشن کی جانب سے پولیس کے شہداءکے خاندانوں میں راشن اور بچوں میں گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی فدا حسین ، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الٰہی مستوئی، ایس ایس پی ایڈ من زاہد افضل ، ایس ایس پی سیکورٹی محمد نعیم اچکزئی سمیت دیگر بھی موجود اکرم نعیم بھروکا نے کہا کہ جس طرح شاہد خان آفریدی نے کرکٹ میں پوری دنیا میں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے اب وہ فلاحی کاموں میں عوام کی خدمت کے جذبے سے لوگوں کی مدد کررہے ہیں اور انہوں نے کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں ملک بھر کی طرح بلوچستان کے غریب لوگوں کو نہیں بھولے اور اس میں بلوچستان پولیس کے شہداءاور ان کے خاندانوں کو بھی یاد رکھا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ پولیس کے شہداءہمارے محسن ہیں انہیں ہم نہیں بھول سکتے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی و آر پی او عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ شاہد خان آفریدی نے جس طرح کرکٹ میں اپنا روشن کرکے اپنی پہچان بنائی ہے آج دنیا بھر میں ان کو ایک کرکٹر کے طور پر جانا جاتا ہے انہوں نے اس شہرت کے بعد عوام کی خدمت کے جذبے سے غریب لوگوں کی مدد کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے اس مشکل صورتحال میں پہلے خضدار، مستونگ ، پشین، زیارت، کوئٹہ اور اب بلوچستان پولیس کے شہداءکے خاندانوں میں راشن اور بچوں میں گفٹ تقسیم کئے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور دعا گو ہیں کہ ان کے اس نیک جذبے کو اللہ تعالیٰ قبول کریں۔