سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

  • May 6, 2020, 12:05 am
  • National News
  • 139 Views

سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ منگل کو سندھ حکومت نے عید کے لئے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیا اور شہریوں کو عید منانے آبائی علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دےدیا ۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہاکہ کورونا کے باعث لوگوں کو گلے مل کر عید مبارک نہیں دینی چاہیے ،عید نماز کے لئے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی ہونی چاہئے۔ناصر شاہ نے کہاکہ عید نماز کے لئے سندھ حکومت ایس او پیز جاری کرے گی، سندھ حکومت کی ایس او پیز کے تحت عید نماز اور بڑے اجتناعات ہو سکیں گے، عید منانے کے لئے لوگ اپنے آبائی علاقوں میں نہ جائیں، جو لوگ جہاں ہیں وہ وہیں عید منائیں۔