پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

  • May 6, 2020, 5:58 pm
  • COVID-19
  • 144 Views

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کی بڑھی وجہ سامنے آ گئی ، پنجاب حکومت نے ٹیسٹوں کی تعداد سندھ سے دو گنی کر دی، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو دو گنا کر دیا ، 4 مئی کو پنجاب حکومت نے 5 ہزار 43 ٹیسٹ کئے جبکہ سندھ میں صرف 2500 ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب حکومت نے ٹیسٹ کرنے کے ا ستعداد کار کو بڑھا دیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے کی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کم ہوئی ہے۔
تاہم پنجاب میں کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پنجاب میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ سندھ حکومت 4800 روزانہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ تاہم شہری خوف کے باعث ٹیسٹ کرانے کو تیار نہیں ، شہری سوچ رہے ہیں کہ ٹیسٹ کراکر رپورٹ مثبت آ گئی تو انہیں آئیسولیشن سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں 22 ہزار550 افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 1049 ہے۔ 6ہزار 217 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 194 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 156 ، سندھ میں 148، بلوچستان میں 21، گلگت میں 3 افراد دم توڑ چکے ہیں۔
اسلام آباد میں 485 ، گلگت میں 386 اور کشمیر میں 76 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کسیز کی تعداد 8 ہزار 420، سندھ میں 8ہزار 189 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 499 ، بلوچستان میں 1495 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں 458 افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔ دوسری جانب اب تک دنیا بھر میں کرونا کے 3570093 تصدیق شدہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 250203 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔کرونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں سرفہرست امریکا (68689 )اموات ہے۔ دوسرے نمبر پر اطالیہ (29079 )اموات، اس کے بعد برطانیہ (28734 )اموات، اس کے بعد ہسپانیہ (25428 اموات)اور اس کے بعد فرانس (25201 اموات)کا نمبر ہے۔