کورونا وائرس پانی کے ذریعے سے پھیل سکتا ہے یا نہیں ، نئی تحقیق سامنے آ گئی

  • May 6, 2020, 6:04 pm
  • COVID-19
  • 179 Views

کورونا وائرس پانی کے ذریعے سے پھیل سکتا ہے یا نہیں ، نئی تحقیق سامنے آ گئی ، تفصیلات کے مطابق جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کیلئے تحقیقاتی ادارے سرگرم ہیں وہی پر کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ بننے والی چیزوں کی بھی نشان دہی کی جا رہی ہے۔ اسی حوالے سے برطانیہ میں کورونا وائرس کے پانی کے ذریعے پھیلاؤ پر تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ کورونا وائرس پانی میں زندہ رہ سکتا ہے تاہم ڈرنے کی ضروری نہیں ہے کیونکہ پانی کو اگر فلٹر کر لیا جائے تو اس سے کورونا کے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں ۔
کورونا وائرس کا پانی کے ذریعہ سے پھیلا ؤ ثابت نہیں ہوا۔ گندے پانی کی زد میں آ کر کورونا سے متاثر ہونے کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گندے پانی میں کورونا وائرس 2 سے 4 دن تک زندہ رہ سکتا ہے، تاہم نل کے پانی میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ پر کورونا 10 دن تک زندہ رہتا ہے ۔

دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37لاکھ سے تجاوز کرگئی، اب تک2 لاکھ 58ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میںکورونا وائرس اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3,728,126 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے اب تک 258,356 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ کووڈ 19 سے سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں 72 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر برطانیہ نے اٹلی کو اموات میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وہ اموات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر آ گیاہے۔
امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 72271 ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1237633 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 9لاکھ 64 ہزار سے زائد علاج ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 29501 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔