ملک بھر میں نادرا سینٹرز ہفتے کو بھی کھلے رہیں گے

  • May 6, 2020, 6:34 pm
  • National News
  • 124 Views

کراچی: نادرا کے سینٹرز ملک میں ہفتے کو تعطیل والے روز بھی کھلے رہیں گے،میگا سینٹرز 24 گھنٹوں کے بجائے صرف ایک شفٹ کے لیے فعال رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نادرا سینٹرز ہفتے کو بھی کھلے رہیں گے، نادرا کے سینٹرزعام ہفتے کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

سندھ بھر کے103 بشمول کراچی کے 23 عام دفاتر اور3 میگا سینٹرز مکمل فعال ہیں، میگا سینٹرز 24 گھنٹوں کے بجائے صرف ایک شفٹ کے لیے فعال رہیں گے، نادرا سینٹرز سے 64 ہزار شہریوں نے شناختی کارڈ متفرق مسائل پر رجوع کیا ہے۔

نادراد فاتر آنے والے شہریوں کے لیے سماجی فاصلے اور دیگر حفاظتی اقدامات پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔نائیکوپ اور پی اوسی (پاکستان اوریجن کارڈ ) کے حامل شہری اپنے مسائل کے لیے دفاتر تشریف لانے کے بجائے آن لائن رجوع کریں۔

نادرا احساس پروگرام کے بائیو میٹرک اور دیگر تصدیقی عمل کی تکمیل 7 روز کے بجائے 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے، بڑی تعداد میں ایسے لوگ بھی نادرا دفاتر کا رخ کررہے ہیں جنہیں احساس پروگرام مسترد کرچکی ہے، آئندہ ان شہریوں کو احساس پروگرام کے لیے نادرا دفاتر میں آنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس احساس پروگرام کا میسیج ہوگا

یاد رہے کہ 30 اپریل کو لاک ڈاؤن کے باعث بند نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ملک بھر میں واقع تمام دفاتر کو 4 مئی سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔