چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا کوئٹہ شہر میں درختوں اور پودوں کو اکھاڑ کر ٹف ٹائل نصب کرنے کا نوٹس

  • May 6, 2020, 6:40 pm
  • National News
  • 152 Views

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا کوئٹہ شہر میں درختوں اور پودوں کو اکھاڑ کر ٹف ٹائل نصب کرنے کا نوٹس
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو طلب کرکے فور ی طور پر کام روکنے اور رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت
کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا کوئٹہ شہر میں درختوں اور پودوں کو اکھاڑ کر ٹف ٹائل نصب کرنے کا نوٹس کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو طلب کرکے فور ی طور پر کام روکنے اور رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے کوئٹہ شہر کی سڑکوں کے درمیان قائم ڈیوائیڈرز پر لگائے پودوں اور درختوں کو نکال کر ٹف ٹائل نصب کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو طلب کرلیا اور انہیں ٹف ٹائل کی تنصیب کا کام روک کر رپورٹ جمع کروانےاور گرین بیلٹس کو دوبارہ بحال کرتے ہو? درخت لگانے کا حکم دے دیا جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے منگل کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں چیف جسٹس کے احکامات پر شہر میں جاری ٹف ٹائل کی تنصیب کے کام کو فوری طور پر روکنے کی سفارش کردی گئی