ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو بالی وڈ سے کارتک آریان کے ساتھ فلم کی پیشکش

  • May 7, 2020, 11:48 pm
  • Entertainment News
  • 263 Views

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے بالی وڈ فلموں میں کام کی پیشکش کو ٹھکرا دیا،انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں بالی وڈ میں کارتک آریان کے ساتھ کام کی پیش کش ہوئی جوکہ انہوں نے ٹھکرا دی کیونکہ ان کے والدین نہیں چاہتے کہ وہ بالی وڈ فلموں میں کام کریں اور دوسرا انہیں خود بھی یہ پسند نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی وجہ سے اب تک کئی نوجوان لڑکے لڑکیاں اپنا نام بنا چکے ہیں لیکن فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا کا شمار ان ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کم ہی عرصہ میں ٹک ٹاک کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔
جنت مرزاکے ٹک ٹاک پر تقریبا 60 لاکھ فالوورز ہیں ہیں اور جب بھی وہ کوئی ویڈیو اپلوڈ کرتی ہیں تو اسے چند منٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ لیتے ہیں۔
حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ سے بھی کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے۔جنت مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں انڈیا کے مشہور اداکار کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انھوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے انڈیا میں جا کر کام کرنا پسند نہیں ہے اور نہ ہی مجھے میرے والدین کی جانب سے بھارت جانے کی اجازت ملے گی۔جنت مرزا نے کہا کہ میرا اپنا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کو نہیں مانتا

۔بالی ووڈ میں کام کرنے کی آفر مجھے ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔ان دونوں جنت مرزا ایک لالی وڈ فلم میں کام کرنے میں مصروف ہیں،جنت مرزا ہدایت کا ر سیدنور کی فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کردیا جس میں وہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو کے مطابق اداکارہ نے فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے فلم آئندہ سال سینما کی زینے بنے گی۔ ’’ فلم باجرے دی راکھی ‘‘ کی شوٹنگ شکر گڑھ کے مختلف مقامات پر کی جارہی ہے جس میں مصطفی قریشی، راشد محمود، صائمہ ، خوشبو ، آغا ماجد،سلیم البیلا ، افتخار ٹھاکر ہے اور دیگر شامل ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار کیلئے نئے چہرے لئے گئے ہیں ، ہیرو کا تعلق کینیڈا سے ہے جبکہ ہیروئن کا کردار ٹک ٹاکر گرل جنت مرزا ادا کر رہی ہیں ۔