نصےرآباد‘شہداءپولیس کے 70سے زائد خاندانوںکے ورثاءبیواﺅں میں راشن تقسیم

  • May 8, 2020, 12:04 am
  • National News
  • 94 Views

نصےرآباد‘شہداءپولیس کے 70سے زائد خاندانوںکے ورثاءبیواﺅں میں راشن تقسیم
نصیرآباد(ویب ڈیسک ) کمشنر نصیرآبادڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نصیرآبادنصیرآباد کی انسانی ہمدردی کی اعلی ٰمثال لاک ڈاﺅن کے دوران متاثر ہونے والے شہداءپولیس کے 70سے زائد خاندانوںکے ورثاءبیواﺅں میں راشن تقسیم کیا گیا لاک ڈاﺅن کے دوران شہداءپولیس کے بیٹے بیوائیں بھی مختلف مقامات میںکام کرتی تھیں شہداءورثاکے چہرے کھل اٹھے تفصیلات کے مطابق پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں لاک ڈاﺅن کے دوران متاثر ہونے والے پولیس کے شہداءورثاءبیواﺅں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی ڈپٹی انسپکٹر جنرل نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ ایس ایس پی عرفان بشیر ایس ڈی پی او ملک غازی عبدالغفار سیلاچی ڈی ایس پی لائن گلاب خان شیخ سابق صدر پریس کلب نصیراحمد مستوئی سمیت دیگر آفسیران نے شرکت کی شہداءپولیس کے بیٹے بیوائیں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ستر سے زائد خاندانوں میںراشن تقسم کیا گیا جس سے شہداءکے ورثاکے چہرے کھل اٹھے اس موقع پر کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی ڈپٹی انسپکٹر جنرل نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ ایس ایس پی عرفان بشیرنے کہاکہ لاک ڈاﺅن کے دوران متاثر ہونے والے شہداءپولیس کے ورثاءکو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی بھی ہر سطح پر مدد کی جائے گی کیونکہ شہداءپولیس کی عظیم قربانیاں ہیں جن کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جائے گا اس موقع پر شہداءپولیس کے ورثاءنے کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی ڈپٹی انسپکٹر جنرل نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ ایس ایس پی عرفان بشیرکا شکریہ ادا کیا کہ مشکل کی گھڑی میں ہمیں یاد رکھا گیا ہے ۔