لاک ڈاؤن پر عملدآرمد نہیں ہوا توجولائی تک 3 لاکھ افراد متاثر ہونگے‘ ڈی جی ہیلتھ بلوچستان

  • May 8, 2020, 2:06 am
  • COVID-19
  • 169 Views

لاک ڈاؤن پر عملدآرمد نہیں ہوا توجولائی تک 3 لاکھ افراد متاثر ہونگے‘ ڈی جی ہیلتھ بلوچستان
‘میں ہاتھ جوڑ کہتا ہوں احتیاط کریں خود کیلئے اور اپنے گھر والوں کیلئے‘وزیر اعلیٰ نے کورونا کے بعد بھی اسپتالوں کو فعال رکھنے کیلئے دوبارہ ایمرجنسی فنڈ مہیا کر دیا ہے‘ڈاکٹر سلیم ابڑو
قبائلی افراد اور علماء کرام اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں علماء کا بھی کردار زیادہ بہتر نہیں ہے جمعہ اور ترویح کی عبادات میں ایس او پیز فالو نہیں ہو رہیں‘ پریس کانفرنس سے خطاب
کوئٹہ(اے این این)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن پر عملدآرمد نہیں ہوا تو تین جولائی تک بلوچستان کے 3 لاکھ افراد متاثر ہونگے‘میں ہاتھ جوڑ کہتا ہوں احتیاط کریں خود کیلئے اور اپنے گھر والوں کیلئے‘وزیر اعلیٰ نے کورونا کے بعد بھی اسپتالوں کو فعال رکھنے کیلئے دوبارہ ایمرجنسی فنڈ مہیا کر دیا ہے‘زیادہ کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے آرہے ہیں‘یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ہر وقت واٹس ایپ پر رابطے میں رہتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ صحت کو فوری فنڈ جاری کیا تھا اسپتالوں کے ایم ایس کی ڈیمانڈ پر سینٹائزر گلوز پی پی ای کٹس فراہم کی ہیں وزیر اعلیٰ نے کورونا کے بعد بھی اسپتالوں کو فعال رکھنے کیلئے دوبارہ ایمرجنسی فنڈ مہیا کر دیا ہیزیادہ کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے آرہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں ہاتھ جوڑ کہتا ہوں احتیاط کریں خود کیلئے اور اپنے گھر والوں کیلئے لاک ڈاؤن پر عملدآرمد نہیں ہوا تو تین جولائی تک بلوچستان کے 3 لاکھ افراد متاثر ہونگے یہی صورتحال رہی تو بلوچستان میں 11 جولائی تک 11 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہو جائیں گے میڈیکل ایکسپرٹ کے طور پر آگاہ کر رہا ہوں احتیاط نہ کی تو دسمبر تک 95 لاکھ لوگ متاثر ہونگے اس صورتحال میں کتنے سئیریس مریض ہونگے کتنے جاں بحق ہونگے نہیں کہے سکتا انہوں نے کہاکہ قبائلی افراد اور علماء کرام اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں علماء کا بھی کردار زیادہ بہتر نہیں ہے جمعہ اور ترویح کی عبادات میں ایس او پیز فالو نہیں ہو رہیں ڈاکٹرز نرسز 24 گھنٹے سروسز دے رہے ہیں ینگ ڈاکٹرز کو تمام سہولیات دے دی گئیں ہیں وہ ڈیوٹیز دے رہے ہیں ہمارے پاس 2 پی سی آر مشینیں ہیں انہوں نے کہاکہ 3 سے 4 ٹیسٹ کر رہے تھے اب این ڈی ایم اے سے آٹو اسٹریکٹر آگئی ہے ہمارے پاس روزانہ 700 سے 800 ٹیسٹ ہو رہے ہیں این ڈی ایم اے بلوچستان کو 5 مزید ٹیسٹ مشینیں دے گا محکمہ داخلہ سے پوچھے کوئی لاک ڈاؤن پر عملدآرمد کس نے کیا ہے دکانوں کے شٹر نیچے ہیں اور کاروبار جاری ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے تجویز دی تھی جہاں سے کیسز زیادہ آرہے ہیں اْس علاقے کو سیل کیا جائے اگر آپ کو علامت ظاہر ہو جاتی ہیں تو گھر رہیں اگر سانس میں دشواری ہے اسپتال آجائیں کورونا سے 60 سال کے افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کیلئے 90 فیصد خطرہ ہے۔