رمضان المبارک میں سرف ایکسل کے نئے اشتہار نے لوگوں کو آبدیدہ کر دیا

  • May 8, 2020, 5:20 pm
  • Education News
  • 127 Views

پچھلے 4 سالوں سے سرف ایکسل ہمارے لئے رمضان المبارک کے دوران بہترین مواد لے کر آ رہا ہے۔ سرف ایکسل ہر سال رمضان میں ناظرین کے لیے ایک منفرد ٹی وی کمرشل لاتا ہے جو لوگوں کے دلوں کو چھو لیتا ہے۔سرف ایکسل کے سبق آموز اور دلچسپ اشتہارات کبھی کبھی ناظرین کی آنکھوں میں خوشی اور گرم جوشی کے آنسو بھی لے آتے ہیں۔اس سال بھی رمضان کے مقدس مہینے میں سرف ایکسل ایک جذباتی ایڈ کے ساتھ میدان میں آیا ہے جس نے لوگوں کے دل موہ لیے ہیں۔
اس سال سرف ایکسل کا کمرشل اس قول کو ثابت کرتا ہے کہ ’جہاں چاہ ہے وہاں راہ ہے ‘۔یعنی کے جب انسان کوئی نیکی کرنے کا مضبوط ارادہ کر لے تو پھر اسے منزل تک پہنچنے کا راستہ ضرور مل جاتا ہے۔



کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت تمام دنیا پر کڑا وقت ہے جو ایک دوسرے محبت،بھائی چارہ ،ہمدردی اور احساس ذمہ داری کا مطالبہ کرتا ہے۔
اس وقت دنیا بدترین وبائی بیماری سے گزر رہی ہے جس سے نہ صرف انساںوں کی صحت بلکہ مالی حالت بھی کمزور ہوئی ہے۔اسی تناظر میں سرف ایکسل کا نیا رمضان ٹی وی سی بھی اسی ہمدردی کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے جو ہمیں مشکل وقت میں بھائی چارے کے ساتھ ساتھ یہ بھی سبق دیتا ہے کہ جب انسان نیکی کرنے کی ٹھان لے تو اسے اپنے مقصد میں کامیابی ضرور مل جاتی ہے۔
سرف ایکسل کی جانب سے شروع کیے گئے ٹیگ #NekiNahiRukegi کا مقصد بھی یہی ہے کہ مشکل وقت میں نیکی کا راستہ اختیار کر کے صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔کمرشل میں ایک بچے کو دکھایا گیا کہ کیسے وہ کسی پر ظاہر کیے بغیر دوسروں کی مدد کرتا ہے۔
سرف ایکسل کے اس ایڈ کی شروعات میں باپ بیٹے کے درمیان گفتگو کو دکھایا جاتا ہے جس میں والد بیٹے کو رمضان میں نیکی کرنے کا سبق دیتے ہیں تو بچہ والد سے سوال کرتا ہے کہ اتنی مشکل صورتحال میں نیکی کیسے کی جا سکتی ہے؟ جس پر اس کے والد کہتے ہیں کہ جب نیکی کرنے کی چاہ ہوتی ہے،تو نیکی کرنے کی راہ بھی ہوتی ہے۔
جس کے بعد معصوم بچہ سکیورٹی گارڈ سے لیکر عمارت میں رہنے والے بوڑھے آدمی تک ،سب کی ممکن مدد کرنے کے لئے اپنا ذہن بناتا ہے اور کسی پر ظاہر کیے بغیر ان کی مدد کرتا ہے۔اس کمرشل میں منفرد طریقے سے کورونا سے لڑنے والے طبی عملے اور پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جس کے لیے بچہ عمارت میں موجود نرس کو شکریے کا خط لکھتا ہے جسے دیکھ کر نرس کی آنکھیں بھی نم ہو جاتی ہیں۔
اس اشتہار دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ہے،اشتہار کے آخر میں والد اپنے بیٹے کو گندے کپڑوں میں دیکھتا ہے تو اس کی بیوی کہتی ہیں کہ فکر نہ کریں آپکا بیٹا بھی آپکی طرح اچھے کام کر رہا ہے۔کمرشل کے بلکل آخر میں سرف ایکسل اپنے تھیم کے مطابق لوگوں کو بتایا ہے کہ نیکی راستہ بدلتی ہے،رکتی نہیں،اور اس میں داغ لگ جائیں تو داغ تو اچھے ہیں۔اگر ہمیں گذشتہ کچھ برسوں سے رمضان میں پیش کیے جانے والے کمرشل میں سے ایک برانڈ کا انتخاب کرنا پڑے جو سب سے بہترین ایڈ لاتا ہے تو یقینی طور پر سرف ایکسل کو برتری حاصل ہوگی،جذباتی کمرشل میں منفرد آئیڈیے کے ساتھ شفقت امانت علی کی آواز میں خوبصورت ٹریک کمرشل کو مزید سحر انگیز بنا دیتا ہے۔
یقینی طور پر سرف ایکسل اس کے لیے مبارکباد کا مستحق ہے۔ہمیں امید ہے کہ آئندہ سال سرف ایکسل ایک اور خوبصورت ایڈ کے ساتھ ہمارے ہونٹوں پر ہنسی لانے کا سبب بنے گا۔