قصور میں نوجوان کی 3سالہ یتیم بچی سے زیادتی،شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا

  • May 9, 2020, 4:48 pm
  • National News
  • 205 Views

قصور میں درندہ صفت نوجوان نے 3 سالہ یتم بچی کے ساتھ زیادتی کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات رک نہیں سکے۔ قصور میں تین سالہ بچی کے ساتھ پیش آئے واقعے سے دل دہل گئے اور انسانیت کانپ اٹھی۔چونیاں کے نواحی علاقے میں 22 سالہ نوجوان نے تین سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقے چک 37 میں 22 سالہ ملزم عابد نے 3سالہ ایمان فاطمہ سے زیادتی کی اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بچی کو قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں بچی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر چلڈرن ہسپتال لاہور بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس نے بچی کے چچا کی تحریری درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔اہلخانہ کے مطابق بچی کے والد انتقال کر چکے ہیں جبکہ بچی کے دادا اس واقعے کے صدمے سے انتقال کرگئے۔گھر میں اس وقت سوگ کا سماں ہے۔پولیس اس سلسے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ جب کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔اس واقعے کے بعد محلے میں بھی شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں کے اغوا کے بعد قتل کے واقعات سامنے آئے تھے جہاں چار بچے اغوا کے بعد قتل کیے گئے ۔
چونیاں واقعے میں پولیس کو بڑی کامیابی بھی ملی تھی۔ پولیس کی جانب سے فیضان کے قتل کے بعد چونیاں سے فرار مشتبہ شخص کو رحیم یارخان سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ملزم پولیس کی کاروائیوں سے بچنے کے لیے فرار ہوا تھا۔۔ملزم شہزاد نے ابتدائی تفتیش میں بچوں سے زیادتی کا اقرار کر لیاتھا۔بتایا گیا تھا شہزاد کے والد محمد حسین نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔