لوگ گھروں میں رہیں یا ہمارے ساتھ ڈانس کریں

  • May 9, 2020, 5:02 pm
  • Entertainment News
  • 137 Views

آکرا: مغربی افریقہ میں واقع ملک گھانا کے مشہور جنازہ ڈانسرز نے کورونا وائرس سے لڑتے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری ویڈیو کلپ میں ڈانسرز گلوز اور ماسک چڑھائے کھڑے تھے۔

اپنے پیغام میں گروپ کے سربراہ بینجمن ایڈو نے کورونا وائرس سے لڑتے طبی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ سب کا خیال رکھنے کے لیے شدید محنت کررہے ہیں۔

ساتھ ہی مذاق میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ لوگ گھروں میں رہیں یا ان کے ساتھ ڈانس کریں۔

یاد رہے کہ ایڈو گروپ کو شہرت 2017 میں ملی تھی جس میں گروپ کاندھے پر جنازہ اٹھانے ڈانس میں مصروف تھا۔ اب تک اس ڈانس پر سوشل میڈیا میں لاکھوں میمز بھی بن چکی ہیں۔