صحافیوں کو کوریج سے روکنا اور ان سے کیمرہ چھیننے کا واقعہ ناقابل قبول عمل ہے جسکی کوئی بھی مہذب معاشرہ کسی صورت اجازت نہیں دیتا ،ایوب ترین

  • May 9, 2020, 11:56 pm
  • COVID-19
  • 145 Views

صحافیوں کو کوریج سے روکنا اور ان سے کیمرہ چھیننے کا واقعہ ناقابل قبول عمل ہے جسکی کوئی بھی مہذب معاشرہ کسی صورت اجازت نہیں دیتا ،ایوب ترین
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ایوب ترین ،جنرل سیکرٹری رشید بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز گوادر میں پولیس کی جانب سے دوران کوریج صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کی مزمت کرتے ہیں ،صحافیوں کو کوریج سے روکنا اور ان سے کیمرہ چھیننے کا واقعہ ناقابل قبول عمل ہے جسکی کوئی بھی مہذب معاشرہ کسی صورت اجازت نہیں دیتا ،گوادر کی مقامی انتظامیہ صحافیوں کو کوریج سے روکنے کی بجائے عوام کی داد رسی کریں تاکہ عوام کو احتجاج کرنے کی نوبت پیش نہ آئے ،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے کہا کہ آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیکر گوادر کے صحافیوں کے کیمرے چھین کر مقامی مظاہرین کی کوریج سے روکنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروئی کریں تاکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں صحافی بے خوف خطر اپنی فرائض منصبی انجام دے سکیں