سندھ حکومت کا 11 مئی سے سرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان

  • May 10, 2020, 11:55 pm
  • National News
  • 175 Views

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث بند سرکاری دفاتر 11 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔

ذرائع کےمطابق کھلنے والے سرکاری دفاتر میں محکمہ اوقاف ،انسانی حقوق اور صنعت و تجارت کے محکمے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،محکمہ سرمایہ کاری، سوشل ویلفیئر، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور ورکس اینڈ سروس کے دفاتر بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دوسری جانب سندھ حکومت نے تاجروں کومشروط طور پر کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

سندھ حکومت اورتاجر وں میں کاروبار کھولنے اور ایس او پیز پر اتفاق ہوگیا ہے۔ تاجروں کو دن میں 11 گھنٹے دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی اور کل سے صبح 6 سے شام 5 بجے تک دکانیں کھلیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ شاپنگ مالز سمیت بڑی مارکیٹیں بند رہیں گی اور تاجروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دکاندار4 بجے سے دکان بند کرنا شروع کریں گے۔ سیکرٹری سندھ کی جانب سے تاجروں کو بتای دیا گیا ہے کہ کون سے کاروبار کھلیں گے اور ایس او پیز کیا ہوں گی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ چھوٹے تاجروں کو قرض دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم نے ایک آرڈیننس بھیجا تھا تاجروں کو بھی ریلیف ملے

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے کو نہیں پیرسے ہوگی اور اشیائے خورد ونوش کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ وفاق کے فیصلوں پرصوبے میں 100فیصدعمل کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو فیصلے ہم نے کیے وہی فیصلے دو یا تین دن بعد دیگر نے بھی کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ گورنراوردیگر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں ںے تسلیم کیا تھا کہ کچھ چیزیں وفاق کوہماری پسند نہیں ہیں اورکچھ چیزیں ہمیں وفاق کی پسند نہیں ہیں لیکن فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ دکانیں فجر سے شام پانچ بجے تک کھلیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو اشیاء خوردونوش کے علاوہ سب بند رہے گا۔ وہ تمام صنعتی ادارے کھولے رہیں گے جو ایس او پیز پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔