بدین میں 23سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد گاڑی سے کچل کر مار دیا گیا

  • May 11, 2020, 8:55 pm
  • National News
  • 393 Views

لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد گاڑی سے کچل کر مار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدین میں ایک انتہائی قابل شرم واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی بعد ازاں قتل کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ بدین میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعہ میں 23 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون سے زیادتی کے بعد گاڑی سے کچل کر مار دیا۔
ملزمان نے لڑکی کے شوہر کے ساتھ مل کر کر واقعے کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے شوہر نے اسے دو ہزار روپے میں بدکاری کے لیے فروخت کیا۔
تین افراد نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور پھر اس کے شوہر کے ساتھ مل کر اسے حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔

ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنائی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ وہ ان سے منت سماجت کر رہی ہے۔مقتولہ کے شوہر نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے بیوی کو کو جسم فروشی کے لیے فروخت کیا تھا۔پولیس نے لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔


۔دوسری جانب پتوکی درندہ صفت نوجوان نے 3 سالہ یتیم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،بچی کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بچی کو لاہور ریفر کردیا بچی کی حالت تشویش ناک ہے اور بچی چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے ،بچی کی والدہ کے ملزم کے ساتھ گہرے ناجائز تعلقات تھے، بچی کابزرگ دادا عبدالحمید غم سے انتقال کر گیا، پولیس نے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرلیا ۔