سیالکوٹ میں بیٹے نے ماں باپ سمیت سات افراد کو جلا ڈالا

  • May 11, 2020, 8:58 pm
  • National News
  • 234 Views

سیالکوٹ میں بیٹے نے ماں باپ سمیت سات افراد کو جلا ڈالا۔پولیس کے مطابق پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ ڈسکو میں پیش آیا۔واقعے میں ماں باپ دو بہنیں اور ایک بھائی جا ں بحق ہوگیا۔امیر حمزہ نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔ملزم نے آگ لگا کر کمرے کا دروازہ باہر سے بند کر دیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان کو والدین آوارہ گردی کرنے سے منع کرتے تھے جس پر اس نے طیش میں آکر انتہائی خوفناک قدم اٹھا لیا۔
ملزم کا کہنا ہے کہ سب لوگ ایک ہی کمرے میں سوتے تھے میں نے کنڈی لگا کر سب کو جلا دیا۔ایک بہن اور ایک بھائی زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیے گئے ہیں۔واقعے پر محلے میں موجود لوگ بھی اشکبار ہیں۔ایک محلےدار نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کے بھائی نے حال ہی میں قرآن مجید حفظ کیا تھا۔
امیر حمزہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے والد گرامی پھیری کا کام کرتے تھے اس کے والد نے بار بار سمجھایا لیکن مجھے بہت زیادہ غصہ آتا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈسکہ کے محلہ گلہ شیخاں والا میں علی حمزہ نامی ملزم نے 22 اپریل کو رات کے وقت تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ آگ سے جل کر ملزم کے والد اشرف اور والدہ یاسمین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 5 بہن بھائیوں کو زخمی حالت میں لاہور میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ہسپتال میں ملزم کی بہن فوزیہ، ثوبیہ اور بھائی حیدر بھی جانبر نہ ہوسکے۔
ملزم نے واقعہ کو حادثے کا رنگ دیا تھا، پولیس نے شک کی بنا پر ملزم کو حراست میں لے لیا تو ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا.

۔دوسری جانب پسرور کے گاؤں کوٹلی باوا میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بالائی منزل میں آگ لگ گئی جس سے ماں سمیت 2بچے جل گئے۔ریسکیو1122کے عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور37سالہ شمائلہ زوجہ اشفاق، 7سالہ رضا ولد اشفاق اور1سالہ حبا ولد اشفاق کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کر دیا۔