گھر میں آئیسولیشن اختیار کرنے کیلئے 15 میں سے 12 نمبر لینا ہونگے

  • May 11, 2020, 8:59 pm
  • COVID-19
  • 200 Views

گھر میں آئیسولیشن اختیار کرنے کیلئے 15 میں سے 12 نمبر لینا ہونگے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کو گھر میں آئیسولیشن اختیار کرنے کیلئے 12 نمبر لینا ہونگے، علیحدہ کمرے کے 5 نمبر، علیحدہ واش روم کے 3 نمبر، گھر کی لوکیشن اور فون کی دستیابی کا ایک ایک ، جبکہ ہائپرٹینشن کے 2، تیماردار، ٹرانسپورٹ اور خاندان کی تعلیم کا بھی ایک ایک نمبر ہوگا۔
کورونا کی علامات نہ رکھنے والے افراد آج سے ہوم آئیسولیشن کے لئے درخواست دے سکیں گے۔ مریض کے گھر سے ایچ ڈی یو (ہائی ڈینسٹی یونٹ ) تک کا سفر ایک گھنٹے سے کم ہونا چاہیے۔ مریض کے پاس 24 گھنٹے فون کی سہولت دستیاب ہونی چاہیے۔ جبکہ تیمارداری کیلئے گھر میں صحتمند شخص کا گھر میں موجود ہونا ضروری ہوگا۔
دوسری جانب اتنے سخت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مریضوں کا گھر میں آئیسولیٹ ہونا مشکل ہوتا نظر آرہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہوم قرنطینہ کے لیے ایس او پیز کی منظوری دی تھی ۔بتایا گیا تھا کہ پنجاب حکومت وفاق کی منظوری کے بعد ہوم قرنطینہ کو صوبے میں نافذ کرے گی۔حکومت کے قائم کردہ قرنطینہ مراکز اور ہوٹل میں جانے کی آپشن دی جائے گی۔ہوم قرنطینہ اپنانے پر شہری کو بیان حلفی دینا ہوگا۔ تاہم اب ہوم آئیسولیشن کیلئے ای او پی جاری کر دیا گیا ہے ، جس میں مختلف سہولیات کیلئے نمبر مقرر کئے گئے ہیں۔
کورونا کے مریضوں کو گھر میں آئیسولیٹ ہونے کےلئے 15 میں سے 12 نمبر لینا ہونگے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ہسپتالوں کے 54 فیصد بستر کورونا کے مریضوں کے زیراستعمال ہیں۔