پاکستان میں کورونا کسیز کی تعداد 31 ہزار سے متجاوز، 19 ویں نمبرپرآگیا

  • May 11, 2020, 9:01 pm
  • COVID-19
  • 140 Views

پاکستان میں کورونا وائرس کسیز کی تعداد 31 ہزار سے متجاوز کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1476 مریض سامنے آ گئے۔ جس کے بعد دنیا بھر میں متاثرہونے والے ممالک میں 19ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 17، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 2 ہزار 17، اسلام آباد 679 اور پنجاب میں 11 ہزار 93 کیسز سامنے آئے ہیں۔
گلگت بلستان میں 442 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 86 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اب تک 8 ہزار 212 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 673 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ93 ہزار401ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 83 ہزار 868 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 5ہزار 669 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 648 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 93 ہزار 401مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 787 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 67ہزار 638ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 30ہزار 515کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 514کی حالت تشویش ناک ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار786ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 38ہزار 657ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 640ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 7ہزار 603ہو گئے۔