پاکستان میں 54صحافی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں: فریڈم نیٹ ورک رائٹس گروپ

  • May 11, 2020, 9:02 pm
  • COVID-19
  • 126 Views

پاکستان میں 54صحافی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ فریڈم نیٹ ورک رائٹس گروپ نے پاکستان میں کورونا کا شکار ہونے والے صحافیوں کے حوالے سے پریشان کن اعدادوشمار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کم از کم 54صحافی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ انکی جانب سے کہا گیا ہے کہ صحافیوں کا اتنی بڑی تعداد میں کورونا کا شکار ہونا اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ صحافی کورونا وائرس کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کر رہے ہیں یا پھر اس سلسلے میں بہتر طر یقے سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1476 مریض سامنے آ گئے۔
جس کے بعد دنیا بھر میں متاثرہونے والے ممالک میں 19ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 17، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 2 ہزار 17، اسلام آباد 679 اور پنجاب میں 11 ہزار 93 کیسز سامنے آئے ہیں۔ گلگت بلستان میں 442 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔

آزاد کشمیر میں 86 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اب تک 8 ہزار 212 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 673 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ93 ہزار401ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 83 ہزار 868 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 5ہزار 669 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 648 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 93 ہزار 401مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔