لاک ڈاؤن سے بے روزگار افراد کیلیے وزیراعظم کا بڑا اعلان

  • May 12, 2020, 2:26 am
  • National News
  • 111 Views

اسلام‌آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے بے روزگار افراد کو ریلیف فنڈ سے کیش دیا جائے گا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ ٹائیگرفورس ملک بھر سےمتاثرین کی رجسٹریشن کر رہی ہے، جو بےروزگارہوئے ہیں وہ خود کو ویب سائٹ بھی رجسٹر کر سکتےہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ ٹائیگر فورس کی خواتین نے تحصیل وزیرآباد منصوروالی میں رجسٹریشن کی، وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں مذکورہ خواتین کی تصویر بھی شیئر کی۔


واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند، مستحقین، مزدوروں اور نچلے طبقے کی مدد کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کر رکھا ہے۔

اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 88 ارب روپے اب تک تقسیم کیے جاچکے ہیں اور مزید تقسیم کا سلسلہ برقرار ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پورٹل کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے، احساس راشن پورٹل مستحقین تک پہنچنے،راشن تقسیم میں کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پورٹل کے اجرا کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا استقامت اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا ہے، مشکل کی گھڑی میں قوم نے کمزور طبقوں کی دل کھول کر مدد کی۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ احساس راشن پورٹل مستحقین تک پہنچنے، راشن تقسیم میں کردار ادا کرے گا۔