سیف کے لیے کبھی کوئی جنونی کام نہیں کیا، کرینہ کپور

  • October 25, 2013, 3:29 pm
  • Entertainment News
  • 193 Views


ممبئی(آئی پی این )بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ ایک بور قسم کی خاتون ہیں۔انھوں نے اپنے شوہر سیف علی خان کے لیے کبھی کچھ جنونی کام نہیں کیا۔ اپنی آنے والی فلم گوری تیرے پیار میں کی پروموشن کے دوران کرینہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی محبت کے لیے کبھی کوئی جنونی کام نہیں کیا میں ایک بور انسان ہوں۔انھوں نے کہا کہ سیف مجھے پسند کرتے تھے اور ان کے پاس میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے فلم گوری تیرے پیار میں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ اس فلم کا باکس آفس پر شاندار بزنس کا امکان ہے۔