لاڑکانہ میں 6افراد کی پراسرار موت سے خوف و ہراس پھیل گیا، انتظامیہ کو کورونا کا شبہ

  • May 12, 2020, 3:15 pm
  • Breaking News
  • 228 Views

یوسی چیئرمین نے متوفین میں کورونا وائرس کی تردید کرتے ہوئے ورثاء کے سیمپلز دینے سے انکار کردیا،انتقال کرنے والے 6افراد کی موت کی الگ الگ وجوہات بتا دیں


لاڑکانہ میں ایک ہی خاندان کے 6افراد کی پراسرار موت ہوگئی۔،یوسی چیئرمین نے متوفین میں کورونا وائرس کی تردید کرتے ہوئے ورثاء کے سیمپلز دینے سے انکار کردیا،۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد پر اسرار طور پر انتقال کرگئے۔انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پیش نظر علاقے کو سیل کر دیا ہے۔
انتقال کرنے والے افراد کے رشتہ دار یوسی چیئرمین ایڈووکیٹ اصغر کھچی کے مطابق مرنے والے کورونا وائرس میں مبتلا نہیں تھے تاہم ہم انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے لیکن سیمپلز نہیں دے سکتے۔ن کی جانب سے متوفین میں کورونا وائرس کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ متوفین میں میری بیوی اور چچا زاد بھائی بھی شامل ہیں، میری بیوی کی موت بریسٹ کینسر سے ہوئی، چچا زاد بھائی دل کی بیماری میں مبتلا تھے جنہیں کراچی منتقل کیا گیا تو وہ جامشورو میں ہی دم توڑگئے جبکہ متوفی ان کا داماد اور بیٹی کی موت صدمے سے ہوئی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا شامل ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثا کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ چھ افراد کی پراسرار موت کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔متاثرہ علاقے کی تین گلیاں سیل کرکے پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔قبل ازیں لینار کینسر اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت عملے کے پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے باعث جہاں عام شہری شدید متاثر ہوئے ہیں وہیں ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی سخت متاثر ہو رہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے لینار اسپتال کے ایک سو ملازمین میں سے 42 کے نمونے لیے گئے تھے جن کی رپورٹ آنے کے بعد ڈائریکٹر لینار ڈاکٹر صمد عباسی، فی میل ڈاکٹر اور تین ملازمین کی کورونا مثبت آئی ہے جنہوں نے خود کو اپنے ہی گھروں میں آئسولیٹ کردیا ہے جبکہ لینار اسپتال کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر اسپتال کو چند روز کے لیے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ محمد محمد صدیق کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے تمام تر فیسلٹیز فراہم کی جارہی ہیں ہیں، ڈائریکٹر، فی میل ڈاکٹر اور ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد لینار کینسر اسپتال کے سارے ملازمین کے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔