حاسد اپنا کام کریں، میں اپنا کام جاری رکھوں گی، مدیحہ شاہ

  • October 25, 2013, 3:29 pm
  • Entertainment News
  • 197 Views


لاہور: معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ حسد اورمنفی پراپیگنڈہ کرنے والے اپنا کام کریں، میں اپنا کام جاری رکھوں گی۔فلم، ٹی وی اورتھیٹر میں جب بھی کوئی اچھا اورمنفرد کردارآفرہوتا ہے میں ان میں کام کے لیے رضا مند ہوجاتی ہوں۔ معیاری کام ہمیشہ سے ہی میری ترجیح رہے ہیں اوراسی لیے لوگ مجھے آج بھی بے حد پیارکرتے ہیں۔ان خیالات کااظہارمدیحہ شاہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلم، ٹی وی ، تھیٹراورفیشن کے شعبے لوگوں کو انٹرٹین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس وقت میں ٹی وی اورتھیٹرکے ساتھ ساتھ ماڈلنگ میں مصروف ہوں جس کے لیے کبھی لاہورتوکبھی کراچی آنا جانا رہتاہے ۔ میں مستقبل میں دو اچھے اورمنفرد کرداروں کے ساتھ ٹی وی سیریلز میں جلوہ گرہونگی۔