مستقبل میں ٹائیگر فورس کے لوگ بھی گرفتار ہوں گے

  • May 13, 2020, 1:34 pm
  • National News
  • 138 Views

آںے والے وقت میں عمران خان کی بنائی گئی فورس پر ریفرنس بھی بنیں گے۔ عارف حمید بھٹی


معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس میں ریفرنس بنیں گے اور لوگ بھی گرفتار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی بنائی گئی ٹائیگر فورس پر اگرچہ کئی سوالات اٹھائے جاتے ہیں، اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی وزیراعظم پورے ملک کا ہوتا ہے وہ صرف کسی ٹائیگر یا چیتا فورس کا وزیراعظم نہیں ہوتا۔
چاروں صوبوں کے سیکریٹریز کو فون کرکے کہا گیا کہ ٹائیگر فورس بہت بڑی فورس ہے۔لیکن ہمیں بتایا جائے کہ ٹائیگر فورس کی قابلیت کیا ہے؟ کیا یہ لوگ لوگوں کے ووٹ لے کر آئے ہیں یا پھر انہوں نے کوئی حلف لیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس کا ایک نوجوان مجھے لاہور میں ملا جس کی روزانہ کی آمدنی بیس لاکھ روپے ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو نے بھی اسی طرح کی فورس بنائی تھی۔

اور میں کہوں گا کہ عمران خان کی حکومت جتنے سال بھی چلتی ہے,لیکن مستقبل میں ٹائیگر فورس ایس کے ریفرنس بنیں گے اور اس میں کئی لوگ گرفتار بھی ہونگے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے اور پیش آنے والی مشکلات کے لئے ٹائیگر فورس کی بنیاد رکھی تھی جس کے بعد لاکھوں افراد نے اس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پورے پاکستان نے نوجوانوں نے اس میں شمولیت اختیار کر کے یکجہتی کا مظاہرہ کیا تھا۔
لیکن ابھی تک ٹائیگر فورس کو فعال کر کے کام کرواتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تھا۔ پنجاب میں 6 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد نے خو د کو ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ کروایا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے صوبے بھر کی انتظامیہ کو گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام رجسٹرڈ ممبران کو فعال کر کے ریلیف کاموں میں مدد حاصل کی جائے۔