دنیا بھر میں پاکستانی فنکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، یا سر اختر

  • October 25, 2013, 3:29 pm
  • Entertainment News
  • 177 Views


کراچی (آئی پی این )نامور اداکار و گلو کار یاسر اختر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں فنکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے دیار غیر میں پاکستانی فنکاروں کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے بڑے پیمانے پر شوز کا انعقاد ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں مختلف پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی جاتی جبکہ دیگر ممالک میں پاکستانی فنکاروں کی شہرت کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ پچھلے دنوں مختلف ممالک میں شوز میں پرفارم کیا۔ اداکاری اور گلوکاری کو ساتھ ساتھ لیکر چل رہا ہوں۔ میں اپنا ایک پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہا ہوں جہاں مختلف ڈرامہ سیریل بنائی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ یا سر اختر 90کی دہائی میں پاکستان میں نوجوانوں میں اتنیہی مقبول تھے