اداکارہ میرا کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آ گئی

  • May 14, 2020, 3:52 pm
  • Entertainment News
  • 180 Views

معروف پاکستانی اداکارہ میرا کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں خصوصی طیارے سے وطن واپس آنے والی اداکارہ میرا کی کورونا وائرس رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ جس کے مطابق ان میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اداکارہ میرا کی جانب سے کورونا رپورٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
منگل کے روز امریکہ سے لاہور پہنچنےکے بعد اداکارہ نے خود کو قرنطینہ کر دیا تھا ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اداکارہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں امریکہ پھنس گئیں تھیں ۔ اداکارہ نے متعدد ویڈیوز میں حکومت پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ امریکا میں پھنسی ہوئی ہیں لہٰذا ان کی وطن واپسی میں مدد کی جائے، ان کی واپسی کا انتظام کیا جائے۔
اداکارہ کی اس اپیل کے بعد سفارتخانے کے حکام مستقل رابطے میں تھے ۔ تاہم میرا کا یہ بھانڈہ جلد ہی پھوٹ گیا جب کہ میرا کے مبینہ سسر راجہ پرویز نے جیونیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی مقیم ہیں اور کسی ہوٹل میں نہیں بلکہ وہ اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ گھر میں پارٹیوں میں مصروف ہیں۔ جس کے بعد آج غیر ملکی پرواز کے ذریعے ادکارہ میرا نے وطن واپسی کر لی تھی ۔
جس پر ردعمل دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ وزیراعظم سے واپسی کرنے میں مدد کا مطالبہ کرنا میرا بنیادی حق ہے، کچھ لوگوں نے میری درخواست کو ایک الگ رنگ دینے کی کوشش کی ہے لیکن یہ کسی حال میں درست نہیں ہے۔ تاہم گزشتہ روز اداکارہ میرا خصوصی پرواز کے ذریعے سے لاہور پہنچی تھیں اور اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔