کورونا وائرس بولنے سے بھی پھیل سکتا ہے۔ نئی تحقیق

  • May 14, 2020, 3:54 pm
  • COVID-19
  • 129 Views

بولنے کے دوران منہ سے نکلنے والے ننھے زرات 12منٹ فضا میں معلق رہتے ہیں،کسی دوسرے کو وائرس منتقل کر سکتے ہیں


امریکی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس بولنے سے بھی ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہو سکتاہے۔ تفصیلات کے مطابق جہاں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کیلئے تحقیقاتی ادارے سرگرم ہیں وہی پر کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ بننے والی چیزوں کی بھی نشان دہی کی جا رہی ہے۔ اسی حوالے سے اب نئی امریکی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس بولنے سے بھی پھیل سکتا ہے۔
ماہرین نے مشاہدہ کیا ہے کہ بولنے کے دوران منہ سے نکلنے والے ننھے زرات 12منٹ فضا میں معلق رہتے ہیں اور کسی دوسرے کو وائرس منتقل کر سکتے ہیں۔یہ تحقیق امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈائبیٹس، ڈائی جیسٹیو اینڈ ایڈ لیڈیز میں کی گئی۔علاوہ ازیں کورونا وائرس کے پانی سے پھیلنے کے حوالے سے بھی تحقیق کی گئی۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے پانی کے ذریعے پھیلاؤ پر تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ کورونا وائرس پانی میں زندہ رہ سکتا ہے تاہم ڈرنے کی ضروری نہیں ہے کیونکہ پانی کو اگر فلٹر کر لیا جائے تو اس سے کورونا کے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں ۔

کورونا وائرس کا پانی کے ذریعہ سے پھیلا ؤ ثابت نہیں ہوا۔ گندے پانی کی زد میں آ کر کورونا سے متاثر ہونے کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گندے پانی میں کورونا وائرس 2 سے 4 دن تک زندہ رہ سکتا ہے، تاہم نل کے پانی میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ پر کورونا 10 دن تک زندہ رہتا ہے ۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس سے متعلق تشویشناک حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اس وائرس سے کبھی چھٹکارا حاصل نہ کیا جا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر مائیک رائن نے جنیوا سے ورچوئل پریس کانفرنس میں کورونا سے متعلق بتایا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ وائرس ہمارے معاشرے میں ایک اینڈیمک بن جائے اور ہمیشہ موجود رہے۔