ڈرامہ کوئین وینا ملک نے نیا گانا ریلز کردیا

  • October 25, 2013, 3:30 pm
  • Entertainment News
  • 224 Views


لاہور(آئی پی این )ڈرامہ کوئین وینا ملک کا نیا گانا ریلز کردیا گیا ہے۔اس بار وینا نے کیا ڈرامہ کیا ہے۔وینا ملک کا ایک شوق singing بھی ہے جسے پورا کرنے کے لئے وینا نے اپنا گانا رم رم ریلز کردیا ہے۔ وینا نے اس سے پہلے بھی ایک گانا ڈرامہ کوئین ریلیز کیا تھا۔ڈرامہ کوئین وینا ملک زیادہ دن خبروں سے دور نہیں رہنا چاہتیں،اسی لیئے اس بار تو کمال ہی کر دیا ہے۔ ماضی کے معروف قوال عزیز میاں کی مشہور قوالی ''میں شرابی''کے lyrics میں سے ایک پوری لائن اپنے گانے میں شامل کرلی ہے۔ وینا کی یہ چوری نہ جانے عزیز میاں کے فینزکو کیسی لگتی ہے۔