دنیا کے 10 سب سے بہترین ائیرپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی

  • May 16, 2020, 12:46 am
  • Entertainment News
  • 299 Views

دنیا کے 10 سب سے بہترین ائیرپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی، اسکائی ٹریکس نامی برطانوی ادارے کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سنگاپور کا سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ دنیا کا سب سے بہترین ائیرپورٹ قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ادارے اسکائی ٹریکس نے 2020 کے سالانہ ایوارڈ میں دنیا کے 10 بہترین ائیرپورٹس کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسکائی ٹریکس نے عالمی سطح پر ایئرپورٹس کے حوالے سے فضائی مسافروں سے سروے کیے جس کے نتائج کا اعلان یکم اپریل کو ہونے والے سالانہ ایوارڈ تقریب میں کیا جانا تھا۔ تاہم کرونا وائرس کے باعث اائوارڈ کی تقریب کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اب یوٹیوب پر سالانہ ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسکائی ٹریکس کی جانب سے منعقدہ ایوارڈز تقریب میں سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کو سب سے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کو مسلسل آٹھویں سال دنیا کے سب سے بہترین ایئرپورٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ جبکہ ٹوکیو کا ہنیدا ایئرپورٹ دنیا کا دوسرا بہترین اور قطر کا حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تیسرا بہترین ائیرپورٹ قرار پایا۔ جاری کردہ فہرست میں چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا کا انچوئن ایئرپورٹ ہے، پانچویں نمبر پر جرمنی کا میونخ ایئرپورٹ ، ہانگ چھٹی نمبر پر کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ساتویں نمبر پر ٹوکیوں کا ناریتا ایئرپورٹ، آٹھویں نمبر پر جاپان کا چوبو سنٹریر ائیرپورٹ،نویں نمبر پر ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ اور دسویں نمبر پر جاپان اوسکا کا کانسائی ایئرپورٹ موجود ہے۔
اس فہرست میں نہ تو کوئی پاکستانی ائیرپورٹ شامل ہے، نہ ہی عالمی شہرت یافتہ دبئی ائیرپورٹ کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔