بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا

  • May 16, 2020, 12:49 am
  • Entertainment News
  • 161 Views

بھارت میں قرنطینہ سینٹر سے فرار شخص نے بیوی کے بدچلن ہونے کے شک پر ہاتھ کاٹ دیے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا اس وقت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے جس کے بعد دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ اس لاک ڈاؤن میں چونکہ لوگ گھروں پر رہنے پر مجبور ہیں،اس لئے بہت سےگھریلو تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
میاں بیوی کے جھگڑوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔اسی دوران بھارتی بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک واقع پیش آیا تھا جہاں شوہر نے لڈو ہارنے کی وجہ سے اپنی بیو ی کی ہڈیاں توڑ دیں۔ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں کرنتین سینٹر میں رہنے والا ایک شخص نے بیوی کے بدچلن ہونے کے شک پر سینٹر سے بھاگ گیا۔
مذکورہ شخص کرنتین سنٹر میں موجود تھا تو اس کو شک ہوا کہ اس کی بیوی کا کسی اور کے ساتھ افیئر چل رہا ہے یہی سوچ کر وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔26 سالہ نوجوان جب گھر پہنچا تو اس نے اپنی بیوی کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا تو وہ طیش میں آگیا اور بیوی کا ہاتھ ہی کاٹ دیا۔واقعے کے بعد اہل محلہ نے خاتون کو اسپتال پہنچایا مگر ان کے ہاتھ کو جوڑا نہ جاسکا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔
نوجوان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ جب وہ قرنطینہ سینٹر گیا تھا تھا سے ان کی بیوی کا فون ہمیشہ مصروف رہتا تھا جس پر انہیں اپنی بیوی کے کردار پر شک ہوا۔یہی وجہ ہے کہ وہ قرنطینہ سنٹر سے فرار ہوا اور جب گھر پہنچا تو اپنی بیوی کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ فون پر باتیں کرتے ہوئے دیکھا جس پر مجھے غصہ آیا اور بیوی کا وہ ہاتھ کاٹ دیا جس سے اس نے فون پکڑا ہوا تھا۔