اب پاکستان میں علامات کے بغیر بھی کورونا کی تشخیص ہوسکے گی

  • May 16, 2020, 12:53 am
  • COVID-19
  • 149 Views

اب پاکستان میں علامات کے بغیر بھی کورونا کی تشخیص ہوسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی لیب نے ملک میں امریکی ادارے ایف ڈی اے سے منظور شدە جدید اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ اب معلوم ہوسکے گا کہ کورونا وبا کے دوران عام شہری کس حد تک مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔ لیب کی جانب سے امریکی ادارے ایف ڈی اے کے منظور شدہ جدید اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لیب ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر چغتائی کہتے ہیں، اینٹی باڈیز ٹیسٹ 99 فیصد مستند ٹیسٹ ہے۔ اس ٹیسٹ کیلئے صرف بلڈ سیمپل درکار ہوتا ہے، ٹیسٹ ''الائزا میتهڈ؛؛ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا یہ فائدہ ہے کہ اس سے صحت مند افراد کے وبائی مرض کا شکار ہونے یا نہ ہونے کا باآسانی پتہ چلایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 35ہزار 478افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 803مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10ہزار155مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں۔

حکومت ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے بعد مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔ ایسے میں ایک نجی لیب نے ملک میں علامات ظاہر کیے بغیر کورونا سے متاثرہونے والے افراد کا ٹیسٹ کرنے کیلئے جدید اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی سہولت متعارف کروائی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تین لاکھ 3 ہزار سے زیادہ افراد اب تک اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے ز ائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور ملک میں اب تک کورونا کے 14 لاکھ سے ز ائد کیسز سامنے آئے ہیں۔