اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخواہ ،، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

  • May 16, 2020, 12:53 am
  • Weather News
  • 86 Views

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب ، کشمیر ، خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ ، گلگت بلتستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اسلام آباد،بوکرا 105 ، سید پور ، گولڑہ 51 ، راولپنڈی 86 ، مری 78 ، چکوال 33 ، اٹک 29 ، نارووال 19 ، قصور 8 ، اوکاڑہ 6 ، لاہور 4 ، سیالکوٹ 4 ، ، ڈیرہ غازی خان 4 ، ساہیوال ، خانیوال ، فیصل آباد 3 ، گجرات 2 ، منڈی بہائوالدین ، جہلم ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانوالہ ، بھکر ، لیہ ، خانپور ایک ، کشمیر، مظفرآباد 49 ، ، گڑھی دوپٹہ 48 ، راولاکوٹ 40 ، کوٹلی 38 ، خیبر پختونخواہ، کاکول 42 ، بالاکوٹ 29 ، چراٹ 26 ، مالم جبہ 21 ، دیر ، سیدو شریف 18 ، تخت بائی 16 ، میرکھانی ، کالام 14 ، ڈیرہ اسماعیل خان 9 ، پاراچنار 7 ، چترال 5 ، پشاور2 ، ، گلگت بلتستان، بگروٹ 8 ، گوپس 4 ، بونجی ، استور 3 ، گلگت ، اسکردوایک ، سندھ، سکھر 7 ، روہڑی 2 ، بلوچستان، بارکھان میں ایک ملی میڑ ریکارڈ کی گئی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،تربت 42،مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔