ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

  • May 16, 2020, 1:01 am
  • COVID-19
  • 169 Views

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ڈر ہے اگر احتیاط نہ کی گئی تو یہ عید کا دن خوشی کا کا دل نہیں ہوگا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے دو روز قبل ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے 679 کیسز ہیں جن میں سے 76 افراد مختلف اسپتالوں میں ایڈمٹ ہیں جبکہ 12 مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن تو ہٹا لیا گیا ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا ٹرینڈ خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ اگر ہم نے اگلے چند ہفتوں میں سماجی فاصلے کو برقرار نہیں رکھا تو مجھے ڈر ہے کہ یہ عید کا دن خوشی کا نہیں ہوگا۔



واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 33 افراد جان کی باز ہار گئے،مجموعی طور پر متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہزر 218 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،ساتھ ہی ساتھ مجموعی اموت بھی 803 ہو گئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1430 کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد صوبہ پنجاب میں کیسزکی تعداد 12 ہزار 914، سندھ میں14ہزار99، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 423 ، بلوچستان میں 2 ہزار310، گلگت میں 501 میں کیسز کی تعداد 501 ہو گئی ہے۔
جبکہ آزاد کشمیر میں 105 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ 10 ہزار 155 افراد کورونا سے متاثر ہوکر صحتیاب ہو گئے۔ ملک بھر میں 3لاکھ 44 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے مہلک کورونا وائرس کے باعث اب تک 44لاکھ 82ہزار 962 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 16لاکھ 84ہزار365مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اب تک 3لاکھ 397مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 24لاکھ 98ہزار 200ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے 45ہزار879مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔