وزیراعظم کے حکم کا احترام کرتے ہیں مگر صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

  • May 16, 2020, 1:08 am
  • National News
  • 131 Views

سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حکم کا احترام کرتے ہیں مگر صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے،روزانہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہی.یہ بات انہوں نے وزیرا عظم کیقوم سے خطاب پر رد عمل میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پی طے ہونے کہ بعد جب فیکٹری اونرز کو اجازت دی تو انہوں نی بھی ایس او پی پر عمل نہیں کیا,اویس شاہ نے کہا کہ تاجرون کو بار بار اپیل کی کے ایس او پی پر عمل کروائیں,اس کا رزلٹ بھی سب نے دیکھ لیا ہی. اویس شاہ نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم صاحب پبلک ٹرانسپورٹ کھلوا کر ملک کو ووہان یا اٹلی بنانا چاہتے ہیں. اویس شاہ نے کہا کہ وزیراعظم صاحب اگر آپ فیصلہ نہیں کر پارہیتو کسی عقلمند سے مشورہ ضرور کرلیا کریں,خدشہ ہے کہ لاک ڈان میں نرمی کی وجہ سے ملک اٹلی نہ بن جائی, وزیرا عظم نے اپنی تقریر میں آج خود اعتراف کیا کے لاک ڈان میں نرمی کی وجہ سے لوگ ایس او پی پر عمل نہیں کررہی, انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آئیں ملکر کام کریں اس وقت صوبوں کو آپ کی مدد کی ضرورت ہی, یہ وقت کسی پر تنقید کرنے کا نہیں بلکے قوم کی جانیں بچانے کا ہے۔