وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے مےں مکمل ناکام ہو چکی‘نواب رئےسانی

  • May 16, 2020, 2:03 am
  • National News
  • 173 Views

وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی‘نواب رئیسانی
وزیراعظم عمران خان نے عید کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا کہ مرغی کھائینگے یا انڈے کھائینگے
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے وزیراعظم عمران خان نے عید کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا کہ مرغی کھائینگے یا انڈے کھائینگے‘یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ کم کرنا صوبے کے ساتھ زیادتی ہے جس کی ہم اجازت نہیں دینگے‘وفاقی حکومت صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے کی بجائے ایک بار پھر اس کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنارہی ہے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کے ساتھ اٹھارویں ترمیم کو بھی ختم کررہی ہے جس کی ہم اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے این ایف سی ایوارڈ پر تو فیصلہ کرلیا لیکن عید پر یہ فیصلہ نہیں کیا کہ عوام مرغی کھائینگے یا انڈے۔