صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں متحد ہے‘ زمرک اچکزئی

  • May 16, 2020, 2:06 am
  • National News
  • 105 Views

صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں متحد ہے‘ زمرک اچکزئی
کورونا کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور نہ ہی حکومت نے کورونا کے فنڈز میں کوتاہی کی ہے‘وزیر زراعت
حکومت عوام کو کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور میرٹ کی بحالی یقینی بنائیں گے میرٹ کے مطابق روزگار بھی دینگے‘مختلف وفود سے بات چیت
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)صوبائی وزیر زراعت انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلا تفریق رنگ و نسل خدمت خلق کے کاموں میں مصروف ہیں بلوچستان ہم سب کا مشترکہ گھرہے‘ کورونا کے حوالے سے حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں اس کے بہتر نتائج برآمد ہونگے ہم آزمائش کی اس گھڑی میں اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے میرٹ کی بحالی کے وعدے کی تکمیل کر یں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے لوگ آزمائشوں سے گزر رہے ہیں,اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم اپنی عوام کے درمیان موجود ہیں اور اْن کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں صوبائی حکومت لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روز گار ہونے والے ضرورت مند افراد اور دیہاڑی دار طبقہ میں راشن اور غذائی اجناس کی تقسیم کے ساتھ ساتھ یکم رمضان المبارک سے روزہ داروں اور ضرورت مندوں کے گھروں پر پکی پکائی روٹیاں پہنچا رہے ہیں اس تمام عمل میں اس بات کا خاص خیال رکھا جارہا ہے کہ کسی بھی ضرورت مند شخص اور گھرانے کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق پر یقین رکھنے والے افراد. خود عوام کے خادم بن کر رضا کا رانہ طور پر کر دار ادا کریں خو د بھ عوامی خدمت کے کاموں میں مصروف رہے اور زندگی کیلے مثال بننے جو کہ قابل ستائش عمل ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کو کے مسائل حل کرنے کیلے کوشاں ہے اور میرٹ کی بحالی یقینی بنائیں گے میرٹ کے مطابق روزگار بھی دینگے‘انہوں نے کہاکہ کورونا کے حوالے سے صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ایک مضبوط اور بہتر پالیسی مرتب کیاگیا ہے جس کے روز بروز اچھے نتائج مرتب ہورہے ہیں کورونا کے حوالے سے جہاں اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے جو الزامات لگائے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور نہ ہی حکومت نے کورونا کے فنڈز میں کوتاہی کی ہے۔