پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

  • May 16, 2020, 2:28 am
  • Science & Technology News
  • 309 Views

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل رجسٹریشن کی مدت میں مزید توسیع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موبائل کی رجسٹریشن توسیع کے بعد اب 3 جون تک کرائی جاسکتی ہے، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ موبائل بلاک کردیے جائیں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ موبائل رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کی گئی تاکہ عوام سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور وبا سے محفوظ رہ سکیں۔

پی ٹی اے کے مطابق غیر تصدیق شدہ موبائلز کو بلاک کرنے کا آغاز 4 جون سے کیا جائے گا جبکہ اُس سے قبل صارف کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ بھی کیا جائے گا۔

پاکستانی قواعد کے مطابق ایسے تمام موبائل جن کو مقامی کنکشن پر استعمال کیا جاتا ہے انہیں ڈیوائس Active کرنے کے بعد 60 روز کی مہلت دی جاتی ہے۔ صارف 60 روز میں اپنے موبائل کو رجسٹرڈ کروالے تو یہ قابلِ استعمال ہوتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو اسے بلاک کردیا جاتا ہے۔

گھر بیٹھے موبائل رجسٹریشن کرنے کا طریقہ

پی ٹی اے نے موبائل کی رجسٹریشن معلوم کرنے کے لیے ڈی آئی آر بی ایس نامی موبائل ایپ متعارف کرائی جبکہ ویب سائٹ پر بھی سروس موجود ہے اس کے علاوہ جو صارفین انٹرنیٹ استعمال نہیں کرسکتے وہ اپنے موبائل سے #8484* ڈائل کر کے بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں