فیس بک نے اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنیوالی کمپنی خرید لی

  • May 16, 2020, 6:26 pm
  • Science & Technology News
  • 98 Views

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنے والی معروف کمپنی 'گفی' کو خرید لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی جانب سے اینیمیٹڈ کمپنی گفی کو 400 ملین یعنی 40 کروڑ ڈالرز کے عوض خریدا گیا ہے۔

اس ضمن میں فیس بک کے پراڈکٹ شعبے کے نائب صدر وشال شاہ نے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ 'انسٹاگرام اور گفی کو اکٹھا کرکے ہم لوگوں کے لیے اسٹوریز اور ڈائریکٹ میسج میں بہترین اسٹیکرز اور گفس کی تلاش کو آسان بنا رہے ہیں'۔



اب فیس بک کی زیر ملکیت کمپنیوں میں انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بعد اینیمیٹڈ کمپنی گفی کا بھی شمار کیا جائے گا جسے فیس بک 2015 سے خریدنے کی کوشش کر رہی تھی۔

فیس بک نے گفی خرید کر اسے معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا حصہ بنادیا ہے اور اب صارفین کچھ روز میں اینیمیٹڈ تصاویر ایپ پر شئیر کر سکیں گے۔