وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

  • May 16, 2020, 11:42 pm
  • National News
  • 130 Views

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 22 سے 27 مئی تک 6 تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے:

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 6 روز کیلئے عید کی تعطیلات دی گئی ہیں۔
عید الفطر کے سلسلے میں 22 مئی بروز جمعہ سے لے کر 27 مئی بروز بدھ تک تعطیلات ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کمیونٹی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔ تمام کاروبار، مارکیٹیں بشمول شاپنگ مالز اور پبلک مقامات دوران تعطیلات بند رہیں گے۔
یہاں یہ واضح رہے کہ آج ہی کے روز پنجاب حکومت نے بھی عید کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر ایک ہفتے کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں 25 مئی سے 31 مئی تک عید کی تعطیلات ہوں گئی۔ عید کی تعطیلات میں ٹرانسپورٹ اور پارکس کو بند رکھے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ عید کی آمد کی وجہ سے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے علاوہ مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بھی کھولنے کی اجازت دی جا چکی۔ مارکیٹیں رواں ہفتے کے آغاز سے کھل چکیں، جبکہ شاپنگ مالز سوموار سے کھل جائیں گے۔ اس کے علاوہ اندرون ملک فضائی آپریشن بھی محدود پیمانے پر بحال کیا جا چکا، اور تقریباً 2 ماہ کے وقفے کے بعد مقامی پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔