اےاللہ عمران خان کوتاحیات وزیراعظم بنا،ملائیشیا کی جیلوں سےرہا ہونےوالوں کی دعائیں‌،سمندرپارپاکستانی لاوارث تھے،یہ وارث بن کرآگیا

  • May 17, 2020, 12:08 am
  • National News
  • 99 Views

اے اللہ عمران خان کو تاحیات وزیراعظم بنا،ملائیشیا کی جیلوں سے رہاہونے والوں کی رمضان المبارک میں دعائیں‌،سمندرپارپاکستانی لاوارث تھے ، یہ وارث بن آ گیا ،باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ دکھانے لگیں ، سمندرپارپاکستانی دعائیں دینے لگے

معتبرذرائع کے مطابق ملائیشیا میں قید سیکنڑوں پاکستانی قیدیوں‌کی وزیراعطم کی کوششوں سے رہائی ہوگئی ہے اوراطلاعات یہی ہیں کہ ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔

باغی ٹی وی کے مطابق ان قیدیوں‌کی خوشی دیدنی ہے، یہ قیدی جہاں دیار غیر میں جیل کی کال کوٹھڑیوں میں اپنی زندگیوں اوراپنے بیوی بچوں ، والدین ، بہن بھائیوں‌اوردیگر عزیزواقارت کو دیکھنے کی حسرتیں آہستہ آہستہ گم ہوتے دیکھ رہے تھے ، اچانک خوشی کی خبر نے ان سے جیل کی وہ سزائیں ، تکالیف اور پریشانیوں‌کو ایسے دور کردیا ہےکہ شاید کہ وہ کبھی غم گین ہوئے ہی نہیں تھے

ذرائع کے مطابق یہ رہا ہونے والے پاکستانی وزیراعظم عمران‌ خٰان کی زندگی ،صحت کی دعاوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی دعا کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ اے اللہ عمران خان کو تاحیات وزیراعظم بنا دے اور اس کو لمبی زندگی عطا فرما جس نے ہمارے جیسے بے بس لا وارث پاکستانیوں‌ کو جیل کی اندھیرکوٹھڑیوں سے نکال کر اپنے بیوی بچوں اوراپنے وطن واپس لانے کا بندوبست کیا ہے

رہا ہونے والے قیدیوں‌کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاکستان میں وزرائے اعظم آئے لیکن کسی کو یہ پتہ ہی نہیں‌ہوتا تھا کہ دیار غیر میں پاکستانیوں زندہ بھی یا نہیں ، کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی تھی ، ہمارے لاوارث سمجھ کرایسے بھول جاتے تھے جیسے ہم ان کے دشمن اوربیگانے تھے ، لیکن یہ پہلا وزیراعظم ہے کہ جس نے ہمیں دوبارہ زندگیاں دی ہیں ،ہمیں ہمارے بیوی بچوں‌، والدین ، بہن بھائیوں سے ملا کر نہ صرف ذمہ داری کا ثبوت دیا بلکہ ایک احسان بھی کیا ہے جسے ہم کبھی بھی نہیں‌بھول سکتے

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے خصوصی ہدایت کی ہے کہ ان پاکستانیوں‌کو عید سے پہلے ہرصورت پاکستان لایا جائے تاکہ ان کےاہل خانہ کو سکون بھی مل سکے اورخوشی بھی تاکہ وہ عید کی خوشیوں کو حقیقی طورپرمحسوس کریں ، اس سلسلے میں وزیراعظم باقاعدہ روزانہ کی بنیاد پرحکام سے صورت حال کا جائزہ بھی لے رہے ہیں

ادھر تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی جیلوں میں قید اڑھائی سو پاکستانی قیدی ملائیشین ایئرلائن کے ذریعہ لاہور پہنچیں گے جہاں وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں گے۔ ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ عید سے قبل 3 فلائٹس کے ذریعہ تمام پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔