جن بیکریوں میں دودھ،دہی اور ڈیری سے منسلک آئٹمز کا کاروبار ہوگا وہ 24گھنٹے کھلے رہیں گی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

  • May 17, 2020, 12:15 am
  • National News
  • 235 Views

جن بیکریوں میں دودھ،دہی اور ڈیری سے منسلک آئٹمز کا کاروبار ہوگا وہ 24گھنٹے کھلے رہیں گی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ (انفارمیشن ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے صوبائی صدر عبدالرحیم کاکڑ اور مرکزی انجمن تاجران ہزارگنجی زون کے صدر سید عبدالخالق آغا کے سربراہی میں ہزارگنجی زون کے بیکری ،دودھ ، دہی کے دوکانداروں اورتاجربرادری نے ڈپٹی کمشنرکوئٹہ اورنگزیب بادینی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تاجران کے قائدین نے انہیں تاجروں کے مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا اور انہوں نے بیکری ، دودھ ،دہی کے کاروبار کو چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کے حوالے سے بھی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ تاجر طبقہ کو یقین دلایا کہ متعلقہ زون کے مجسٹریٹ اور ایس پیز صاحبان کو ہدایت جاری کی جائے گی کہ جن بیکریوں میں دودھ،دہی اور ڈیری سے منسلک آئٹمز کا کاروبار ہوگا وہ 24گھنٹے کھلے رہیں گی جس پر مرکزی انجمن تاجران کے صوبائی صدر عبدالرحیم کاکڑ اورہزارگنجی زون کے صدر سیدعبدالخالق آغا نے ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کرونا وائرس کےخلاف حکومت کےساتھ ہرممکن تعاون کرےگی اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ کورونا واٹرس کو شکست دے سکے۔اس موقع پر انجمن انجمن تاجران کے رہنماوں جن میں عبدالسلام بادینی،بہادرخان بادینی،حاجی عصمت اللہ،آغاجان اور ظفرخان بڑیچ ودیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔