میرا گھر میرا اسکول کے قیام میں لاپرائی برادشت نہیں کروں گا‘سردار یار محمد رند

  • May 17, 2020, 12:30 am
  • Education News
  • 237 Views

میرا گھر میرا اسکول کے قیام میں لاپرائی برادشت نہیں کروں گا‘سردار یار محمد رند
تعلیم یافتہ بلوچستان کا خواب پورا کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال یقینی بنا رہا ہوں‘ ویژن میرا گھر میرا سکول کے مستقبل قریب میں بہترین نتا ئج سامنے آئیں‘گفتگو
سبی(انفارمیشن ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم رند قبائل کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ بلوچستان کا خواب پورا کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال یقینی بنا رہا ہوں صوبے بھر میں وزارت تعلیم کی طرف سے دیئے گئے ویژن میرا گھر میرا سکول کے مستقبل قریب میں بہترین نتا ئج سامنے آئیں گے تمام اساتذہ اپنے علا قے محلوں اور گلیوں میں زیر تعلیم بچوں کو گھروں میں تعلیم دیں تاکہ ہمارا کل کا مستقبل محفوظ رہے میرا گھر میرا اسکول کے قیام میں لاپرائی برادشت نہیں کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے اے این این سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیارند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سرداریار محمد رند نے کہا کہ عالمی وباء کرونا وائرس کے پیش نظر بچوں کو اس وائرس سے بچا نے کے لیئے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ اپنے مستقبل کو محفوظبنانے اور بچوں کی صحت کی حفاظت کے لئے کیا میری خواہش ہے کہ بلوچستان کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو اسی مقصد کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لارہا ہوں اسکولز کالجز یونیورسٹیز میں محکمہ تعلیم اپنے وسائل میں رہ کر زیر تعلیم طلباء وطالبات کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کررہا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہے مگر محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے آن لائن داخلے، آن لائن کلاسز کا سلسلہ صوبے بھر میں شروع ہے جبکہ محنتی اساتذہ کرام اپنے علا قے کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ چھٹیوں میں بھی بچے تعلیم کے ساتھ منسلک رہیں یہ اساتذہ کا قومی اور اخلاقی فرض ہے والدین بھی بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کا پڑھا یا گیا سبق یاد کروائیں ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ بچہ کتاب کے ساتھ منسلک رہے گرم علاقوں میں لاک ڈاؤن کے دوران گرمیوں کی تعطیلات شروع ہو جائیں گی لہذا والدین نئی کلاسز کا کورس لیکر بچوں کو گھروں میں تیا ری کروائیں تاکہ سکول کھلنے کے بعد بچوں کو سلیبس کے مطابق اپنا سبق یاد ہو سردار رند نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نہم تا گیارہویں کلا سز تک پرموٹ کیا جائے گا فی الحال وزراعت تعلیم حکومت بلو چستان نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہما ری دعا ہے کہ اللہ تعا لیٰ جلد از جلد کرونا جیسے وائرس سے چھٹکارہ دے تاکہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات لیئے جا سکیں صوبائی وزیر تعلیم سرداریار محمد رند نے کہا کہ عالمی وباء کرونا وائرس کے خاتمے کے فوراَ بعد تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے اور بلا تعطل درس و تدریس کا عمل شروع کر دیا جائے گا تاکہ بچوں کا کورس مکمل ہو لیکن جب تک تعلیمی ادارے بند ہیں اساتذہ اپنا اخلاقی اور قومی فریضہ سمجھ کر اپنے علا قے کے بچوں کو میرا گھر میرا سکول کے ویژن کے تحت تعلیم سے آراستہ کریں سرداریار محمد رند نے کہا کہ صوبے کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیئے اور اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیئے بلا رنگ و نسل امیر اور غریب کا فرق کیئے بغیر بچوں کو میرا گھر میرا سکول کے تحت تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنا کل کا مستقبل بچا نا ہے اور ایک تا بناک مستقبل کے لیئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا