پرسوں ٹرینیں چلادیں گے یا پھر عید تک نہیں چلائیں گے: شیخ رشید احمد

  • May 17, 2020, 5:44 pm
  • National News
  • 84 Views

پرسوں ٹرینیں چلائیں گے یا پھر عید تک ہی نہیں چلائیں گے، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم پرسوں ٹرینیں چلائیں گے یا پھر عید تک ہی نہیں چلائیں گے، میں خود بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کر سکتا ہوں لیکن مجھے عمران خان کا انتظار ہے، ٹرین چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ منگل کو ہوگا۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بدھ کا دن اس لئے فائنل کیا کہ کسی سے لڑائی نہ ہو،میں کوئی تھکا ہوا منسٹر نہیں ہوں میرے رنگ پسٹم خراب نہیں ہیں،اگر بدھ والے دن اجازت نہ ملی تو حکام کو کہوں گا پیسے قوم کو واپس کر دیں گے، میں خود بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کر سکتا ہوں لیکن مجھے عمران خان کا انتظار ہے، ٹرین چلانے کا فیصلہ منگل کو ہوگا۔
میں عمران خان کا منتظر ہوں یہ چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، 2 لاکھ لوگوں نے گھروں کو جانا ہے، آپ نے بسوں جہازوں کو اجازت دے دی ہے ہمارا کیا قصور ہے،ٹرین ہی ملک کو ملاتی ہے ہم کسی سے الجھنا نہیں چاہتے، پرسوں سے زیادہ میں انتظار نہیں کرسکتا،کسی نے میری طاقت کا اندازہ کرنا ہے تو اللہ کی طاقت کے بعد میں پرسوں ٹرینیں چلا سکتا ہوں،مجھے صرف عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے،میں کسی صوبے کے ماتحت نہیں ہوں،ٹڈیوں کو بھی پر لگ گئے ہیں،میں کہتا ہوں سارا عملہ تیاری رکھے یا ہم پرسوں ٹرینیں چلائیں گے یا عید تک نہیں چلائیں گے۔
وزیرِ ریلعے نے کہا کہ مراد علی شاہ کو پتہ ہے کراچی کا ٹریک اگر کھلے گا تو ریل چلے گی، میں مراد علی شاہ سے بات نہیں کرنا چاہتا،ٹرین عمران خان کے انڈر ہے مراد علی شاہ کے نہیں لیکن میں مراد علی شاہ سے فون پر بات کر سکتا ہوں ان سے میرے تعلقات اچھے ہیں۔ وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ تمام ایس او پیز پر کام کیا ہے، تمام چھوٹے اسٹیشن ختم کر دیئے، صرف 5 بڑے اسٹیشن رکھے گئے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ منگل تک ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان نہ ہوا تو پھر ٹرینیں نہیں چلائیں گے، لوگوں سے ایڈوانس بکنگ میں لیے گئے 24 کروڑ روپے انہیں واپس کر دیں گے۔