گورنر سندھ نے کرونا کو کیسے شکست دی؟ بتا دیا

  • May 17, 2020, 8:11 pm
  • COVID-19
  • 282 Views

کراچی: کروناوائرس کو شکست دینے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اس بیماری میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے، ثنا مکی اور ادرک کے پانی کے استعمال سے مجھے بہت فائدہ پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے 17دن قرنطینہ میں گزارنے کے تجربے پر اظہار خیال کیا کہ کرونا کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہی ہو، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے وبا کو شکست دی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریضوں کو جڑی بوٹیوں کے استعمال سے فائدہ ہوگا، مذکورہ وبا کا کوئی مخصوص علاج نہیں، تاہم آپ کو معالج سے رابطہ میں رہنا پڑتا ہے

خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

بعد ازاں 8 مئی کو عمران اسماعیل کا دوسرا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، جس پر عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

خوش قسمتی سے 13 مئی کو گورنرسندھ کا ٹیسٹ منفی آگیا، صحت یابی پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کو شکر ادا کرتے ہوئے کرونا کے مریض کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔