بہاولپورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4مبینہ دہشتگرد ہلاک

  • May 17, 2020, 8:18 pm
  • Breaking News
  • 152 Views

بہاولپور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے کارروائی کرتے ہوئے 4مبینہ دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ 3دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں کی گئی۔

ترجمان کے کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں امان ﷲ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق،ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش سےہے،دہشتگردوں سےدستی بم،رائفلز اوردیگراسلحہ برآمدہوا ہے،دہشتگرد بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔