بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 148کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2692جبکہ اموات کی تعداد 37ہوگئی

  • May 18, 2020, 1:14 am
  • COVID-19
  • 179 Views

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 148کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2692جبکہ اموات کی تعداد 37ہوگئی
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 148کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2692جبکہ اموات کی تعداد 37ہوگئی ، محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میںاتوار کو کورونا وائرس کے مزید148کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعداب تک متاثرہ افراد کی تعداد2692ہوگئی ہے جن میں سے 94فیصد یعنی2536مقامی طور پر وائر س سے متاثر ہوئے ہیں ان افراد میں سے 2191کا تعلق کوئٹہ،100کا پشین ،74کا قلعہ عبداللہ، 29کا جعفرآباد سے ہے ، جبکہ 24گھنٹوں کے دوران فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج 60مریض مریض کے انتقال سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں سے 30کا تعلق کوئٹہ،پشین سے 4جبکہ لسبیلہ سے2 اور سبی سے ایک شخص شامل ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید 37افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 454ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اب تک بلوچستان میں 45512افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 18801مشتبہ افراد میں سے 18021کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے ان افراد میں سے 15329میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 90کے نتائج آنے باقی ہیں۔