ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں آئسکریم کھانے کی فرمائش نے غریب باپ کی جان لے لی

  • May 18, 2020, 1:20 am
  • National News
  • 257 Views

ڈیرہ بگٹی (انفارمیشن ڈیسک)گیس کی دولت سے مالا مال ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں آئسکریم کھانے کی فرمائش نے غریب باپ کی جان لے لی،پولیس کے مطابق گزشتہ شب ضلع ڈیرہ بگٹی کے قدرتی گیس سے مالامال علاقے سوئی کے رہائشی نوجوان لعل خان عرف لالا بگٹی کے کمسن بچے نے باپ سے آئسکریم کھلانے کی فرمائش کی مگر مزدور پیشہ شخص جو کہ گزشتہ دوماہ سے بیروزگار تھا بیٹے کی فرمائش پورا نہ کرسکا فرمائش پورا نہ ہونے پر کمسن بچہ روتے روتے سوگیا مگر سوتے بیٹے کے چہرے پر آنسو باپ برداشت نہ کرسکا،اور اس نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی جان دے دی،غربت کے باعث ہلاکت کی اندوہناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہر کا فضا سوگوار ہوگیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ بگٹی فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) عطا رحمن ترین نے متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ کر ان کو راشن دینے کے علاوہ کچھ دیگر ضروری سامان بھی فراہم کردیا۔